30 جولائی، 2016، 6:57 PM

کنٹرول لائن پر 2 ہندوستانی فوجی اور 2 علیحدگی پسند ہلاک

کنٹرول لائن پر 2 ہندوستانی فوجی اور 2 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے دو علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے دو علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق ہندوستانی فوج نے بیان جاری کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے ذریعے گزشتہ شب  علیحدگی پسندوں  نے سرحد پار سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ہندوستانی فوج کے کرنل این این جوشی کا کہنا ہے کہ 'دہشتگردوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ سری نگر کے شمال مغرب کی طرف 75 میل کے فاصلے پر واقع نوگام سیکٹر میں پیش آیا۔'انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے دو اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک فوجی شدید زخمی ہے۔

News ID 1865869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha